مرکزی صفحہ » عصرِحاضر کی تحریکیں » تحریکِ طالبان پاکستان » پشاور حملہ کرنے والے طالبان نہیں ظالمان، باغی اور فسادی ہیں . مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی حفظہ اللہ

پشاور حملہ کرنے والے طالبان نہیں ظالمان، باغی اور فسادی ہیں . مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی حفظہ اللہ

image_pdfimage_print

رفیع عثمانی

پشاور حملہ کرنے والے طالبان نہیں ظالمان، باغی اور فسادی ہیں۔

 مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی حفظہ اللہ

کراچی……مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی نے کہا ہے کہ پشاور میں اسکول پر دہشت گردی کرنے والے طالبان نہیں ظالمان اور دہشت گرد ہیں۔ دارالعلوم کراچی سے جاری ایک بیان میں مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی اور جامعہ دارالعلوم کراچی کے اساتذہ اور مفتیان ِکرام نے سانحہ پشاور پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کےشرمناک واقعے سے ہر انسان کا دل لرز اٹھا

بلکہ سچی بات یہ ہے کہ پوری قوم کے اوپر ایک بہت بڑا دھبّا لگ گیا۔ جن لوگوں نے یہ حرکت کی وہ درحقیقت طالبان نہیں ہیں، ظالمان ہیں، یہ دہشت گرد ہیں جو نہ جانے کس کے اشارے پر مسلمانوں کے خلاف تخریبی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی نے کہا کہ کوئی قوم جس میں ذرا بھی انسانیت ہو وہ معصوم بچوں پر اپنی بہادری نہیں جتاتی ۔ اللہ تعالیٰ ان دہشت گردوں کا خاتمہ فرمائے ۔ یہ پوری قوم کے متحد ہونے کا وقت ہے، تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اور تمام قومی ادارےاس بات پر متفق ہوجائیں کہ ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے گا۔

http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=169017

پورا ویڈیو بیان سننے کیلئے یہاں کلک کریں

Print Friendly

About alfitan

مزید دیکھئے

index

بغیر استاد کے کتابوں کا مطالعہ کرنا(حصہ سوم)۔

خوارج کی جدید گمراہ کن راہیں دوسرا سبب بغیر استاد کے کتابوں کا مطالعہ (قسط …

3 رائے

  1. شعیب محمدی

    ماشاء اللہ ….. اللہ آپ کو برکت دے آپ کی محنتیں قبول کرے آمیں

  2. شعیب محمدی

    آج کے دور میں مسلمانوں کو فتنوں سے آگاہ کرنے کیلئے آپ کی یہ کاوش بہت بہترین ہے…

  3. Brother the Videos and documentaries you Uploaded have been removed by Youtube Please Upload that Again….

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *