مرکزی صفحہ » عصرِحاضر کی تحریکیں » داعش » ’داعش اسلام دشمن جماعت ہے۔ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں‘ ۔۔ پروفیسر حافظ محمد سعید حفظہ اللہ

’داعش اسلام دشمن جماعت ہے۔ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں‘ ۔۔ پروفیسر حافظ محمد سعید حفظہ اللہ

image_pdfimage_print

حافظ سعید

’داعش اسلام دشمن جماعت ہے۔ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں‘

پروفیسر حافظ محمد سعید حفظہ اللہ

فیصل آباد امیرجماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ داعش اسلام دشمن جماعت ہے۔ دشمنان اسلام کے ہاتھ مضبوط کرنے والے کبھی اسلام پسند نہیں ہوسکتے۔ اس وقت بیرونی قوتیں متحد ہوکر عالم اسلام کے خلاف سازشیں کررہی ہیں۔ جماعۃ الدعوۃ اسلام اور پاکستان کی حفاظت کرنے والی جماعت ہے۔ اسلام ونظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے مسلمانوں کو متحد ہو کر کردار ادا کرناہوگا۔

نبی کریم ﷺ کی سیرت پر عمل کئے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزخیبر نشاط آباد میں کارکنان و ذمہ داران کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالد، جماعۃ الدعوۃفیصل آبادکے مسئول فیاض احمد ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دورفتنوں کا دور ہے۔ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم جہاد کا اسلامی مفہوم دنیا کے سامنے رکھیں تاکہ اسلام دشمن قوتوں اور داعش جیسی تنظیموں کے پروپیگنڈے کاتوڑ ہوسکے۔ داعش سے وابستہ لوگ فتنہ تکفیر اور خارجیت کا شکار ہیں‘ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔ دنیائے کفر باعمل مسلمانوں سے خائف ہے۔ مسلمانوں کو فرقہ واریت سے اجتناب کرتے ہوئے کلمہ طیبہ کی بنیاد پر اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعۃ الدعوۃ کا منہج کتاب وسنت کے مطابق ہے۔ اللہ کے دین نے غالب ہوکررہنا ہے صرف اس میں مسلمانوں کو اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔

حافظ محمد سعید نے کہا کہ میڈیا اسلام وپاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنے میں اپناموثرکردار ادا کرے۔ جہاد کے نام پر مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں کرنے والے خارجی ہیں جن کے متعلق نبی کریم ﷺکی احادیث میں تفصیل سے نشانیاں بتائی گئی ہیں۔ مسلم حکمرانوں کیخلاف مسلح جہاد نہیں بلکہ انہیں اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی دعوت اور ان کی اصلاح کا فریضہ انجام دینے کی ضرورت ہے۔ امریکہ و یورپ کی پیداکردہ داعش سے کافروں سے زیادہ مسلمانوں کو خطرہ ہے۔ فتنہ تکفیر اورخارجیت کا شکار گروہوں کا ہاتھ روکنے کیلئے عالم اسلام کو متحد ہو کر عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہاکہ جس طرح صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے دور میں مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کرنے کی سازشیں کی گئیں اسی طرح آ ج بھی قتل و غارت گری کے وہی سلسلے قائم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ فتنوں کی زد میں ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ امت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے اور مسلمانوں کی قوت بکھیرنے کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے اسلام کی حقانیت کو دنیا پر واضح کیا جائے۔ اس مقصد کیلئے میڈیا کو بھی مثبت انداز میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالد نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں اسلام کا لبادہ اوڑھ کرمسلمانوں کوکبھی خلافت کے نام پر،کبھی فرقہ واریت کی آڑ لے کراورکبھی رنگ ونسل کی آڑمیں آپس میں لڑاکرکمزورکرنا چاہتی ہیں۔ جماعۃالدعوۃ کے کارکنوں نے ہمیشہ بلا تفریق مذہب ہر کسی کی مدد کی ہے۔

آج ہمیں تعلیم، معیشت، سیاست اور فکری لحاظ سے سازشوں کا سامنا ہے۔ نوجوان نسل پر موسیقی، عریانی وفحاشی، لبرل ازم اورسیکولر نظریات مسلط کئے جارہے ہیں۔ ان سب کا مقابلہ ہم اسوہ نبوی ﷺ پرعمل کرکے ہی کیا جاسکتا ہے۔

مصدر: http://www.judofficial.com/isis-daesh-is-fitnah-for-muslim-ummah/

Print Friendly

About alfitan

مزید دیکھئے

داعش سے دعوتِ محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ کا اعلان براءت

​  داعش سے  منہج نبویﷺ کا اعلان براءت الحمد للہ والصلوۃ والسلام علی رسول اللہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *