مرکزی صفحہ » گمراہ فرقے » خوارج » جہیمان کون تھا؟ (ایک مختصر تعارف)۔

جہیمان کون تھا؟ (ایک مختصر تعارف)۔

image_pdfimage_print

جہیمان کون تھا؟

Juhayman_al-Otaibi

کاش یہ اپنی جانوں پر ظلم نہ کرتے اور اور ہمارا متبرک اور محترم حرم کعبہ زخمی نہ ہوتا –

کاش1979 کو پیش انے والا حرم مکی کا واقعہ وقوع پزیر نہ ہوا ہوتا 

حج ختم ہوئے ابھی صرف 20دن ہی گزرے تھے اور نئے اسلامی سال بلکہ نئی اسلامی صدی یعنی 1400 ہجری کا پہلا دن تھا۔  گویا یہ یکم محرم الحرام سن 1400 ہجری بمطابق 20نومبر 1979 ، منگل کی صبح تھی جب اسلامی تاریخ کا ایک ایسا تلخ اور دلوں کو رولا دینے والا واقعہ مسجد الحرام کی محترم اور مبارک دیواروں کے بیچ ، جانوں سے زیادہ عزیز کعبہ مشرفہ کے اطراف میں وقوع پزیر ہوا جس کے زخم آج تک عشاق حرم کے دلوں میں تازہ ہیں۔

نئی صدی کی پہلی صبح جب امام حرم کعبہ شیخ عبد اللہ بن سبیل نے نماز فجر کا سلام پھیرا ہی تھا کہ چند آدمیوں نے امام صاحب کو گھیرے میں لے لیا ان میں سے کچھ لاؤڈ سپیکر پر قابض ہو گئے۔ کچھ مسجد الحرام کے میناروں پر چڑھ گئے اور کچھ مسلح افراد نے مسجد کے دروازوں کا کنٹرول سنبھال لیا کیونکہ حج ختم ہوئے ابھی زیادہ دن نہیں ہوئے تھے ، اس لئے دوسرے ملکوں کے حاجیوں کی ابھی کثیر تعداد مکّہ مکرمہ میں ہی مقیم تھے جس کی وجہ سے جب یہ دلسوز حملہ امت مسلمہ کے دلوں پر کیا گیا تو اس وقت حرم شریف میں ایک لاکھ کے قریب نمازی موجود تھے۔

ان حملہ آوروں کا سرغنہ ”جہیمان بن سیف العتیبی ” تھا اور اس کا تعلق سعودی عرب کے علاقے ”نجد ” کے ایک طاقتور گھرانے سے تھا ۔ اس کا دست راست 27 سالہ محمد بن عبد اللہ قحطانی تھا ۔ جس نے مکہ یونیورسٹی میں اسلامی قانون کی چار سالہ تعلیم حاصل کی تھی جس کی تصویر آپکی خدمت میں پیش کی جارہی ہے ۔ کہا جاتا ہے یہ حملہ آوروں کا سرغنہ ”جہیمان بن سیف العتیبی ” نے اسے اپنا بہنوئی بنا رکھا تھا۔ 

ان لوگوں نے بڑی باریک بینی سے پلاننگ کر کے جنازوں کا بہروپ بنا کر تابوتوں کے ذریعے اسلحہ کی بڑی مقدار حرم پاک کے تہہ خانوں میں جمع کر لی تھی۔ اسلحے کے ساتھہ خشک کھجوروں اور دیگر اشیا خرد و نوش کا بھی اچھا خاصا ذخیرہ تہ خانوں میں چھپا دیا گیا تھا – یہ سب کام کئی دنوں میں مکمل ہوا مگر سازش گہری تھی ، اس لئے کسی کو اس کا شک نہ ہوا اور کسی کے گمان میں بھی یہ نہ تھا کہ اس متبرک مقام پر کوئی گروہ اتنی ناپاک سازش کا تصور بھی کر سکتا ہے ۔

دلوں کو چیر دینے والی اس صبح جب امام حرم کعبہ شیخ عبد اللہ بن سبیل کو ان حملہ آوروں نے اپنے قابو میں کیا تو فورا ہی انکے ناپاک عزائم کے مطابق کاروائی پورے حرم محترم میں شروع ہو گئی۔ اچانک حرم کے تمام دروازے بند کر کے ان پر اپنے مسلح افراد کھڑے کر دئیے گیے ۔ حرم میں موجود تمام نمازی یرغمال بنا لیے گیے۔ جو اپنی تھوڑی بہت کوشش سے حرم سے نکل گئے ، بس وہی نکل سکے ۔ باقی سب معصوم حاجی اور نمازی جن میں خواتین ، بوڑھے اور بچے بھی تھے محصور ہو کر رہ گئے ۔ ایک حملہ آور نے عربی میں حرم پاک کے اسی مائک سے جس پر چند لمحوں پہلے نماز فجر کی تلاوت ہورہی تھی ، اعلانات کرنا شروع کر دیے کہ ” مہدی موعود جس کا نام محمد بن عبدا للہ ہے آ چکا ہے۔ ” 

tasweer67

نام نہاد مہدی” محمد بن عبد اللہ قحطانی ” جسکی تصویر دی گئی ہے اس نے بھی مائیک پر آ کر اعلان کیا کہ

”میں نئی صدی کا مہدی ہوں، میرے ہاتھ پر سب لوگ بیعت کرینگے ”

اس کے بعد اس گمراہ ٹولے نے مسجد الحرام کے مقام ابراہیم جیسے مقدس گوشے کے پاس ، کعبہ مشرفہ کے عین سامنے جا کر گولیوں ، سنگینوں اور بندوقوں کے سائے میں لوگوں کو دھمکاتے ہوئے بیعت شروع کروانی شروع کر دی  ۔

tasweer69

محاصرے کے فوراً بعد وزارت داخلہ کے تقریباً ایک سو (100) اہلکاروں نے دوبارہ حرم مکی پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن مرتدین حملہ آوروں نے ان فوجیوں کی کوسش ناکام بنا دی ۔ اس کوشش میں بہت سا جانی نقصان بھی ہوا۔ اس کے بعد سعودی فوج اور سعودی نیشنل گارڈ نے بھی حرم پاک کو ناپاک لوگوں سے آزاد کرانے کی کوشش کی گئی جو زیادہ کارگر ثابت نہیں ہوئی۔  شام ہوتے ہوتے پورے مکّہ مکرمہ کو رہاشیوں سے خالی کرا لیا گیا ۔

سعودی فرمانروا شاہ خالد نے 32علماء پر مشتمل سپریم کونسل کا اجلاس فوری طور پر طلب کر لیا۔ علماء کرام نے قرآن وحدیث کی روشنی میں متفقہ طور پر فیصلہ دیا کہ مسلح گمراہ افراد کیخلاف کارروائی شریعت کے عین مطابق ہے۔ اس فتوے کی روشنی میں بیت اللہ کے تقدس کے پیش نظر بھاری اسلحہ استعمال کرنے سے گریز کیا گیا۔

بعد ازیں سعودی آرمی اور فرنچ آرمی کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جن کے پاس سنائپرز اور شارپ شوٹرز تھے اور انہوں نے مسجدالحرام میں جگہ جگہ پوزیشنز سنبھال لیں ۔ دو دن تک مقابلہ ہوا لیکن سعودی فوجی ہلاکتوں کے باوجود سعودی اور فرنچ آرمی کامیابی حاصل نہ کر سکے ۔ مسجد الحرام دو دنوں سے اذانوں اور نمازوں کی تکبیرت کی گونج سے محروم تھی۔ گویا نہ اذانیں دی جارہی تھیں نہ نمازوں کا باقاعدہ اہتمام ہو پارہا تھا ، نہ طواف ممکن تھا ۔

بالا آخر الحمد للہ ایک بار پھر پاکستان کی پاک فوج کو اسلام کی فوج ثابت ہونے کے لئے کارروائی کرنے کا موقع دیا گیا ۔ جس نے  نہایت کم وقت میں آپریشن کی منصوبہ بندی کی۔ پاکستانی کمانڈوز نے دہشت گردوں کے سنائپرز سے نمٹنے کے لیے ایک عجیب ترکیب استعمال کی اور پورے مسجدالحرام میں پانی چھوڑا گیا اور پوری مسجد کی گیلی زمین میں کرنٹ دوڑانے کی دھمکی دی گئ جس کی وجہ سے دہشت گردوں کے شارپ شوٹرز اور سنائپرز کچھ دیر کے لیے غیر مؤثر ہوگئے ۔

پاک فوج نے غیر معمولی سرعت سے تمام دہشت گردوں پر قابو پالیا ۔ بغیر کسی جانی نقصان کے سب حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کر لیا ۔ تمام یرغمالیوں کو رہائی دلائی گئی ۔ اس طرح اللہ تعالی نے یہ عظیم سعادت پاکستان کو عطا کی۔ اللہ ہمارے ان روحانی مراکز مکہ و مدینہ کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور انہیں حاسدوں کے شر سے محفوظ و مامون رکھے ۔ آمین ۔

مرتدین کا مکمل صفایا کرنے کے بعد 7دسمبر1979 کو دوبارہ حرم شریف کو عبادت کیلئے کھولا گیا۔ گویا سولہ دن حرم پاک میں اذانیں نمازیں اور طواف ممکن نہ ہو سکا ۔ 

اس لڑائی میں 75باغی مارے گئے جس میں نام نہاد مہدی ” محمد بن عبد اللہ قحطانی ” بھی شامل تھا جسکی ہلاکت کے بعد کی تصویر آپکو آج اوپر دکھا دی گئی ہے اور اس نا پسندیدہ انسان کی تصویر اور اس واقعہ کی تفصیل صرف اس لیے پیش کی جارہی ہے کہ آپ اور خاص طور سے آج کی نوجوان نسل اسلامی تاریخ کے اس لرزہ خیز ایونٹ سے آشنا ہو سکے ۔ 

مرتدین کے علاوہ نیشنل گارڈز کے60 فوجی ۔ چار پاکستانیوں سمیت 26حاجی شہید اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے۔ مرتدین کی بڑی تعداد کو گرفتار کر لیا گیا جس میں اس کا سرغنہ ”جہیمان بن سیف العتیبی ” بھی شامل تھا ۔

سزائے موت پانے والے مرتدین میں سے 41 سعودی عرب، 10مصر، 6جنوبی یمن،اور 3کویت سے تعلق رکھتے تھے جبکہ عراق ، سوڈان اور شمالی یمن کا بھی ایک ایک مرتد شامل تھا ۔  کیس کے بعد ان تمام ملزموں کے سعودی قوانین کے تحت سر قلم کر دیے گئے ۔ 

اللہ ہمیں ایسے فتنہ اور شرانگیر لوگوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔ 

Print Friendly

About alfitan

مزید دیکھئے

فرقہ معتزلہ کا مختصر تعارف

فرقہ معتزلہ کا مختصر تعارف

فرقہ معتزلہ کا مختصر تعارف  فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ  الحمد للہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *